ارریہ واقعہ پر این ایچ آر سی کا حکومت بہار کو نوٹس

nhrc
پٹنہ :قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے ریاستی حکومت اور ڈائریکٹر جنرل آف پولس (ڈی جی پی) کو نوٹس بھیجا ہے۔ این ایچ آر سی نے چار ہفتے کے اندر ارریا میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ کی گئی زیادتی کے معاملے میں حکومت اور ڈی جی پی کو جواب داخل کرنے کو کہا ہے۔
واضح ہوکہ ارریا میں 31 اگست کو 6 لوگوں نے ایک نابالغ لڑکی کو گھر سے نکال کر اسکا سر منڈا کر بنا کپڑے کے سڑک پر گھمانے جیسی شرمناک واردات کو انجام دیا تھا۔ ضلع بھوجپور کے بہیا گاؤں میں بھی اسی طرح کی ایک واردات ہوئی تھی۔ قومی انسانی حقوق کمیشن نے ریاستی حکومت اور ڈی جی پی سے اس سلسلہ میں تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے اور ساتھ یہ بھی دریافت کیا ہے کہ مستقبل میں اس طرح کی واردات کو روکنے کے لیے کیا اقدامات کئے گیے ہیں۔ قومی انسانی حقوق کمیشن اس طرح کی بہیمانہ وادات پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی واداتوں کو کسی بھی قیمت پر روکنے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *