ارریہ بستی پنچایت: اپریل میں سیلاب جیساحال،لوگوں کا پیدل چلنا ہوادشوار

bhangiya

ارریہ:کوروناوائرس پھیلنے سے روکنے کیلئے ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔اس دوران سوشل میڈیاپرکہیں سے لاک ڈاؤن میں پھنسے مزدوروں کی تصاویروائرل ہورہی ہیں،توکہیں پرتصویروں میں بھوکے،پیاسے مزدور اورغریب لوگ دووقت کی روٹی مانگتے نظرآتے ہیں۔کئی علاقوں سے پولس کی زیادتی کی تصویریں سوشل میڈیا پرگشت کررہی ہیں،تو کہیں پرپولس پرحملہ کی تصویربھی وائرل ہورہی ہے۔اسی بیچ سوشل میڈیاپرایک ایسی تصویرتیزی سے وائرل ہورہی ہے،جس میں نہ کوئی پولس ہے، نہ پولس کی لاٹھی، نہ پولس کی زیادتی،نہ مزدور اورنہ کوئی لاک ڈاؤن کا مسئلہ ہے۔بلکہ اس تصویرمیں صرف ایک کچی سڑک نظرآرہی ہے۔وائرل تصویر میں کچی سڑک سے کچھ لوگ گزرتے نظرآرہے ہیں۔

sadak-bhangia

وائرل تصویردیکھ کرایسا لگتاہے کہ وہاں پربرسات کا موسم آگیاہے۔تصویربھی برسات کی لگتی ہے۔لیکن تصویرابھی حال ہی کی ہے۔وائرل تصویر ارریہ ضلع شہرسے محض 6یا 7کلومیٹردور واقع ارریہ بستی پنچایت کے وارڈ نمبر11بھنگیابستی کی ہے۔

bhangiya-11

بے موسم برسات کی تصویرہے۔کچھ گھنٹوں کی بارش نے کچی سڑک پرچلنا دشوارکردیاہے۔تصویرصاف بتارہی ہے کہ موٹرسائیکل اورسائیکل بہت دور کی بات ہے بلکہ پیدل سڑک سے گزرنا بھی مشکل ودشوارہوگیاہے۔اندازہ لگاسکتے ہیں کہ اس وقت توبرسات کا موسم بھی نہیں ہے اوربرسات کے موسم کیاحال ہوتاہوگا۔

وائرل تصویردیکھ کرایسا لگ رہاہے کہ پنچایت کے مکھیا، وارڈ ممبر اوردیگرذمہ داران خواب غفلت میں ہیں۔ذمہ داران کو وارڈ اورپنچایت کے لوگوں کی پریشانیوں کا کوئی فکرہی نہیں ہے۔

سوال یہ ہے کہ کیا پنچایت کے مکھیا، وارڈ ممبرودیگرعہدیدارن کو پنچایت فنڈ سے پنچایت کی خستہ حال سڑکوں کی مرمت اورتعمیرکیلئے روپے پیسے ملے ہیں یا نہیں؟اگرتعمیراتی کام کیلئے پیسے ملے ہیں تو سڑک مرمت اورتعمیرات کا کام کیوں نہیں ہوا؟اگر مکھیا، ممبران، ضلع پریشد، سمیتی ودیگرلیڈروں کوپنچایت فنڈ سے پیسے نہیں ملے ہیں تو یہ بات عوام کے سامنے رکھنی چاہئے اورضلع انتظامیہ وپنچایت انتظامیہ کے سامنے عوام کے درپیش مسائل کواٹھانا چاہئے۔سڑک مرمت اورتعمیرکیلئے کہاں پیسہ رُکاہواہے؟

ارریہ بستی پنچایت کے بھنگیاگاؤں وارڈ11کی خستہ سڑک کی تصویرسوشل میڈیا پرتیزی وائرل ہورہی ہے۔وائرل تصویرمیں وہاں کے مقامی نوجوان تصویرپرخوب تبصرے کررہے ہیں۔ نوجونوں نے سڑک پرمکھیا اورممبرکی عدم توجہی بتایاہے۔یقینا تصویرپنچایت کے عہدیداران اورذمہ داران کی بے حسی وعدم توجہی بتارہی ہے۔مکھیا وممبران کوچاہئے کہ سڑک کی مرمت کرانے کی ہرممکن کوشش کرے تاکہ عوام کی پریشانیاں دور ہوجائے اورمکھیا وممبر کی اچھی شبیہ برقراررہے۔

One Comment on “ارریہ بستی پنچایت: اپریل میں سیلاب جیساحال،لوگوں کا پیدل چلنا ہوادشوار”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *