آگ لگنے سے 10گھرراکھ

fire-in-garhiya

ارریہ:کوروناوائرس تیزی پھیلنے کی وجہ سے ملک لاک ڈاؤن ہے۔کوروناوائرس کے خوف اورلاک ڈاؤن کے بیچ ارریہ ضلع کے کئی علاقوں میں گھروں میں آلگ لگنے کا واقعہ پیش آیاہے۔ذرائع کے مطابق،نرپت گنج بلاک علاقہ کے تحت کھیراپنچایت واقع گڑھیاگاؤں کے وارڈ نمبر11میں جمعہ کودوپہرشدیدآگ لگنے سے چارخاندانوں کے 10گھرجل کرپوری طرح خاک ہوگئے۔اس حادثے میں قریب آٹھ لاکھ سے زیادہ کی جائیداد نقصان ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔آگ لگنے کی وجہ سے بغل میں ٹرانسفرسے نکلی چنگاری بتایاجارہاہے۔

دوپہرمیں اچانک گھرمیں آگ لگ گئی۔آگ اٹھتی لپٹیں دیکھ کرکثیرتعداد میں مقامی لوگ جمع ہوکرآگ بجھانے کی کوشش کرنے لگے۔دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے اردگردکے قریب دس گھروں میں اپنی زد میں لیا۔اطلاع ملنے پرفاربس گنج سے دوفائربرگیڈ کی گاڑیاں موقع پرپہنچی اوربڑی مشقت کے بعد آگ پرقابوپایا جاسکا۔خیال رہے کہ بدھ کو ارریہ کے پلاسی بلاک کے الگ الگ گاؤں میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیاتھا۔اس آگ میں متعدد گھرجل گئے اورکافی مالی نقصان بھی ہوا تھا۔

 

ارریہ:بیرگاچھی چوک میں لگی شدیدآگ، درجنوں دکانیں جل کرراکھ، دیکھیں ویڈیو

Leave a Reply

Your email address will not be published.