
ارریہ:بہارمیں کوروناکے نئے نئے معاملے سامنے آرہے ہیں۔لاک ڈاؤن کے باوجود کوروناکے معاملہ میں اضافہ دیکھنے کومل رہاہے۔کوروناکی روک تھام کیلئے ملک میں لاک ڈاؤن نافذہے۔لیکن اس بیچ تارکین وطن ومحنت کش مزدور لوگ نقل مکانی بھی کررہے ہیں۔نقل مکانی کرنے والوں کوہوم ٹاؤن میں کورنٹائن کیاجارہاہے۔
بہارکے ارریہ ضلع میں بھی مزدور ودیگرلوگ دوسری ریاستوں سے آئے ہیں،جنہیں ارریہ میں پہلے کورنٹائن کیاگیاہے۔کورنٹائن سینٹرمیں آئے لوگوں نے پولس انتظامیہ پر بڑا الزام لگایاہے۔کورنٹائن سینٹرمیں موجودمزدوراوردیگرلوگوں کاالزام ہے کہ انہیں سینٹرمیں کھاناوغیرہ نہیں مل رہاہے۔مزدوروں کا الزام ہے کہ کھانے کیلئے دیگرضروری سہولیات کا بھی فقدان ہے۔
لائیوہندوستان کی رپورٹ کے مطابق،ارریہ ضلع کے رانی گنج-فاربس گنج مارگ پرواقع کلاوتی کالج کے قریب پیر کی صبح کلاوتی کورنٹائن سینٹرکے درجنوں مزدوروں نے رات میں کھانا نہیں ملنے کی شکایت کرتے ہوئے سڑک جام کر دیا۔اس دوران مزدوروں نے مظاہرہ کرکے ناراضگی کا اظہارکیا۔مظاہرہ کر رہے مزدور کفیل، جمال، ونود، جگانند، سہیل، جمال، کارو رشی، مہیش کسکو، جوگیلال شرما وغیرہ نے بتایا کہ وہ لوگ اتوار کی رات ہی ہریانہ سے یہاں آئے ہیں۔یہاں پر کھانے کی کوئی سہولت نہیں ہے۔ پوری رات بھوکے پیاسے رہے ہیں، کوئی دیکھنے والا نہیں ہے۔رات بھر مچھر کاٹا ہے،نہ کھانے کو دانا ہے نہ سونے کو بچھاون کمبل۔
رپورٹ کے مطابق، مزدوروں نے بتایا کہ اتوار کو ٹرین میں کھانا ملا تھا وہی کھائے ہوئے ہیں۔صبح جب مارکیٹ کی طرف جانے لگے تو کچھ لوگ مارنے کے لئے دوڑ پڑے۔مزدوروں نے بتایا کہ رات بھر مچھر کاٹا ہے۔کئی مزدوروں نے کہا کہ یہاں پر ابھی تک ہم لوگوں کی صحت چیک کرنے بھی کوئی نہیں آیا ہے۔قریب دو گھنٹے تک ہنگامے کے بعد بربننا پنچایت کے مکھیا چندن کمار ساہ نے مزدوروں کو سمجھا بجھا کر ٹھنڈا کیا۔ مکھیاکے سمجھانے پر تمام مزدور پرسکون ہوئے اور سب کو فوری طور پر کھانے پینے کا بندوبست کی بات کہی گئی۔اس کے بعد مزدور کلاوتی کورنٹائن سینٹر گئے۔
ہندوستان کی رپورٹ کے مطابق، معاملے پر مکھیا چندن ساہ نے بتایا کہ مزدوروں کے ہنگامہ کرنے کی اطلاع ملی تھی۔تمام مزدور دیررات کو آئے ہیں۔ادھر سی او رمن کمار سنگھ نے بتایا کہ تمام مزدوروں کو رات میں کھانا دیا گیا ہے۔مزدوروں کے کھانے پینے میں کوئی دقت نہیں ہو رہی ہے۔کچھ مزدور جان بوجھ کر ہنگامہ کر رہے ہیں تاکہ ان کے گھر بھیج دیا جائے۔مزدور گھر جانے کے لئے کھانا پینا کی کمی بتا کر ہنگامہ کرتے ہیں۔