لاک ڈاؤن :عام پبلک کولے جارہے ایمبولینس ڈائیورگرفتار

ambulance

ارریہ:ملک میں کوروناوائرس کاقہرہے۔کوروناوائرس تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے ملک میں ڈاک ڈاؤن ہے۔کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے ملک کوڈاک ڈاؤن کیاگیاہے۔لاک ڈاؤن کے باوجود کچھ لوگ اپنی گاڑی لیکر سڑکوں پرنکل جاتے ہیں۔گاڑی ڈرائیور بہانا بناکرسڑکوں پرنکل جاتے ہیں لیکن ارریہ ضلع میں ایک ڈرائیور کوگاڑی نکالنا مہنگاپڑگیاہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق، نرپت گنج ڈویژن کے بسمتیا پولیس نے بیلا کے تینکھنبھا گاؤں میں لاک ڈاؤن توڑنے کے الزام میں ایک ایمبولینس ڈرائیور کو حراست میں لیا۔ایمبولینس ڈرائیور سپول کے ویر پور سے آیا۔ایمبولینس میں مریض کے بدلے عام پبلک بیٹھے تھے۔بتادیں ملک میں 21دن کا لاک ڈاؤن ہے۔ایک طرف ملک کوروناوائرس کی مہاماری ہے،دوسری طرف ڈرائیور بیماری کی پرواہ کئے بغیر ایمبولینس کا غلط استعمال کررہے ہیں جوسراسرغلط ہے۔ایسے ڈائیورپرسخت کارروائی ہونی چاہئے۔

 

پڑھیں: دہلی فساد:اقلیتی کمیشن کا پولیس کمشنر کو نوٹس

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *