9لیٹرشراب ضبط،ملزمان شوہر-بیوی فرار

sharab
شراب۔۔۔۔فائل فوٹو

ارریہ :بہار میں پوری طرح سے شراب کے کاروبار میں پابندی ہے۔اس کے باوجود بہارمیں خفیہ طورپرشراب کاکاروبارجاری ہے۔تازہ معاملہ بہارکے ارریہ ضلع میں سامنے آیاہے۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق،کرسا کانٹا پولیس نے گذشتہ روز شام ہریرا وارڈ نمبر ایک تھارو ٹولہ سے 9 لیٹر شراب ضبط کیا ہے۔ تاہم ، کاروباری شوہر اور بیوی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تھانیدار کوشل کمار نے بتایا کہ شراب بیچنے کی اطلاع کی جانکاری میں ہریرا وارڈ نمبر ایک میں چھاپہ مار ی کرکےگھر میں رکھے گیلن سے 9 لیٹر شراب ضبط کیا گیا۔ حالانکہ جیسے ہی پولیس کی بھنک ملتے ہی شراب کاروباری میاں بیوی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تھانیدار نے بتایا کہ شوہر اور بیوی کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *