60سالہ شخص کاگلاریت کرقتل،پولس جانچ میں مصروف

murdered-in-araria

ارریہ:سیمانچل کے ارریہ ضلع میں ایک قتل کا معاملے سامنے آیاہے۔ارریہ کے کرساکاٹا تھانہ علاقہ تحت ہتابکھری واقع وارڈنمبر 10 میں جمعہ کی رات ایک معمرشخص کا گلا ریت کر قتل کر دیا گیا۔ہفتہ کو علی الصباح گھر سے قریب چار سو گز دور کچی سڑک کنارے بزرگ شخص کی خون میں لت پت لاشیں برآمد ہوتے ہی علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔مقتول کی شناخت سوگن لال تتما (60)کے طورپرہوئی۔قتل کی وجوہات کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔جمعہ دیر شام تک بزرگ شخص گھر میں تھا۔خدشہ ہے کہ کسی کے بلاوے پر وہ گھر سے باہر نکالا۔اس کے بعد بدمعاشوں نے ان گلا ریت کر قتل کر کے سڑک کنارے پھینک دیا۔ان کے جسم پر کئی جگہ زخم کے نشان ملے ہیں۔ادھر اطلاع پر کرساکاٹا پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال ارریہ بھیج دیا۔پولیس معاملے کی چھان بین میں لگ گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *