ارریہ میں 13سالہ طالب علم کا گلاریت کرقتل،پولس جانچ میں مصروف

kamat

ارریہ:سیمانچل کے ضلع ارریہ میں دردناک قتل کا معاملہ سامنے آیاہے۔ارریہ ضلع کے جوکی ہاٹ تھانہ علاقہ تحت تارن پنچایت کے کامت گاؤں کے ایک نابالغ لڑکا کا گلا ریت کر قتل کر دیاگیا۔پیر کی صبح کامت گاؤں اور کامت چوک کے درمیان واقع بانسباڑی میں نوجوان کا خون سے لت پت لاش ملی۔مقتول کی شناخت راشد کے طورپرہوئی ہے جس کی عمر13سال بتائی جارہی ہے۔لڑکے کی لاش ملنے سے گاؤں اوراس کے قرب وجوارکے گاؤں میں سنسنی پھیل گئی۔

ذرائع کے مطابق، ان کے جسم پر کئی جگہ زخم کے نشان ملے ہیں۔مقبول راشد (13) کامت گاؤں کے وارڈ نمبر 2رہائشی شاہ جہاں کا بیٹا تھا۔راشدآٹھویں کلاس کا طالب علم تھا۔قتل کا سبب زمین تنازعہ بتایا جا رہا ہے-واقعہ کی اطلاع ملنے پر جوکیہاٹ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر معاملے کی چھان بین میں مصروف ہے۔
واقعہ کے سلسلے میں مقتول راشدکے بھائی راجو نے بتایا کہ ہر دن ان کا بھائی راشد رات میں کھانا کھانے کے بعد کامت واقع اپنی دکان میں سو جاتا تھا۔اتوار کی رات بھی راشد کھانا کھاکر سائیکل سے کامت چوک چلا گیا۔مگر پیر کی صبح بانس باڑی میں خون سے بھیگی ان کی لاش برآمد ہوئی۔بدمعاشوں نے اس کا بے رحمی گلا ریت کر قتل کردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *